eng
competition

Text Practice Mode

جو چاہے کھائیں

created May 30th 2021, 16:04 by Janbhi


2


Rating

139 words
36 completed
00:00
آپ جو چاہتے ہیں۔ بخوبی کھائیں۔ بہت سارا کھائیں۔ ہاں۔ بہت زیادہ کھائیں۔ اتنا کھائیں کہ کمرے میں گرتے پھرتے نظر آئیں۔ پھر صوفے کی گدیوں کا سہارا لینا پڑے۔ اتنا کھائیں کہ مزید کھانے کی گنجائش نہ رہے۔ صرف ایک آزمائش ہے کہ آپ کھانے کا بل ادا کر سکیں گے کہ نہیں۔ اگر آپ بل ادا نہیں کر سکیں گے تو مت کھائیں۔ سنو۔ اس بات کا فکر مت کرو کہ آپ کی غذا میں سٹارچ، البومن، جلاٹین (لحمیات) یا نائٹروجن ہیں یا نہیں۔ اگر آپ نرے ضدی ہیں اور احمق ہیں تو آپ ان اشیا کو خرید لیں اور ان کو حسب ضرورت کھا لیں۔ اور بعد میں گوند کلا ایک اچھا بھلا طویل مشروب پی لیں اور پورٹ لینڈ سیمنٹ کا پورا چمچہ کھا لیں۔ یہ آپ کو اچھی اور ٹھوس غذا مہیا کرے گا۔

saving score / loading statistics ...