eng
competition

Text Practice Mode

چوگا

created Apr 13th 2015, 18:03 by


0


Rating

89 words
22 completed
00:00
باجرے کا اک دانہ اپنی چونچ میں رکھے  
چڑیا اماں چوگا دینے آئی ہے
بچے اتنے ننھے مُنے سے ہیں
جب وہ چیختے ہیں
سرسے پنجوں تک چونچیں بن جاتے ہیں
دانہ ایک اور بچے دس ہیں
چڑیا اماں کس کو چوگا دے  
کس کس کی چونچ سے چونچ ملا کر ڈھارس دے
ذرہ توڑ کے حشر بپا کرنا تو تم نے سیکھ لیا ہے
دانہ توڑ کے زندگی برپا کرنا اس سے اونچا فن ہے  
کیا تم دانہ توڑ سکو گے؟
دانہ ایک اور بچے دس ہیں۔
                                                                         

saving score / loading statistics ...