eng
competition

Text Practice Mode

ٹائپنگ خبریں

created Sep 1st 2019, 10:58 by ZahidPathan


0


Rating

205 words
2 completed
00:00
یبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی پولیس کا کہنا ہے کہ بنوں کے علاقہ ٹاؤن شپ میں گرفتاری کی غرض سے ایک مکان پر چھاپے کے دوران پولیس ٹیم پر فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
 
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان حنیف اللہ (حنیف پشتون)، فہیم اللہ اور شاہین اللہ کا تعلق پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سے ہے جو لکی مروت اور بنوں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
 
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بنوں عبداللہ خان نے واقع کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ان تینوں ملزمان کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ وہ ٹاؤن شپ کے علاقے میں ایک گھر میں موجود ہیں جس پر پولیس ٹیم نے چھاپہ مارا۔
 
انھوں نے بتایا کہ ’پولیس ٹیم کے گھر میں گھستے ہی ملزمان کی طرف سے فائرنگ شروع ہوئی جس سے حساس ادارے کے انسپکٹر شاکر اعظم عرف ظہیر خان ہلاک جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔‘
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر تین ملزمان کو دو پستول سمیت گرفتار کیا جو پولیس کو دہشت گردی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے جن کا تعلق پی ٹی ایم سے ہے۔

saving score / loading statistics ...